جولائی میں چینی برآمدات میں 2.9فیصد کا اضافہ

درآمدات میں 5.7فیصد کمی

پیر 8 اگست 2016 15:29

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) کسٹمز اعدادوشمار میں ہفتے کو بتایا گیا کہ چینی کرنسی یوآن برتری کے لحاظ سے چینی برآمدات میں جولائی میں 2.9فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 5.7فیصد سالانہ کی کمی ہوئی ہے ، اس کے نتیجے میں ماہانہ فاضل تجارت 342.8بلین یوآن 51.57بلین ڈالر رہی جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 34فیصد زائد ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات جنرل ایڈمنسٹریشن کسٹمز (جی اے سی ) کے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے،سا ل رواں کے پہلے سات ماہ میں غیر ملکی تجارت ایک سال قبل کے مقابلے میں تین فیصد سے کم رہی جبکہ برآمدات میں 1.6فیصد اور درآمدات میں 4.8فیصد کمی ہوئی ، پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 8.7فیصد کے پھیلاؤ سے 1.99ٹریلین یوآن رہا ۔یورپی یونین جو کہ چین کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے کے ساتھ غیر ملکی تجارت پہلے سات ماہ میں 1.8فیصد سالانہ بڑھ گئی ۔جی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق زیر تبصرہ معاملات میں امریکہ جو کہ چین کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں 4.8کمی اور آسیان جو کہ چین کا تیسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے غیر ملکی تجارت میں 2.2فیصد کمی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :