ایکواڈور کی حکومت کی سیاحوں سے سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اپیل

پیر 8 اگست 2016 15:28

نیویارک ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) ایکواڈور کی حکومت نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زلزلہ سے تباہ حال ملک کی جانب سفر دوبارہ شروع کریں۔

(جاری ہے)

شہری ترقی و ہاؤسنگ کی وزیر ماریہ ڈوارٹے نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ 16 اپریل کے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد 26000 سے زیادہ گھروں کی مرمت یا تعمیر نو کے حوالے سے کام کی رفتار سے وہ مطمئن ہیں۔انھوں نے کہا کہ تعمیر نو کی سرگرمیوں کیلئے 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔انھوں نے غیر ملکی سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے دوبارہ ایکواڈور کا رخ کریں۔