چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کل اجلاس طلب ..
تازہ ترین : 1

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کل اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بہتر بنانے سے متعلق غور کیا جائیگا۔ذرائع

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء):چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کل اجلاس طلب کرلیاہے،اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بہتر بنانے سے متعلق غور کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی پنجاب اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر حکام شرکت کرینگے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں سول ہسپتال دھماکے کے بعد سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 15:24:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں