چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت
تازہ ترین : 1

چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت

فیصل آباد۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء) زرعی ماہرین نے چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے چقندر کی کاشت کا عمل وسط اگست سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کر لیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم ، منافع بخش اور نقد آورفصل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی تحقیقی اداروں کی سالہا سال کی محنت ، تجربات اور مشاہدات کے باعث چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7سو من سے بڑھ کر 12سو من تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار بآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جا سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2016 - 15:24:11

اپنی رائے کا اظہار کریں