1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اگست کو ہوگی

پیر 8 اگست 2016 15:23

فیصل آباد۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) مرکز قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اگست کو ہو گی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ یہ قرعہ اندازی رواں سال کی 21 ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :