11اگست کو صوبہ پنجاب میں” منیارٹی ڈے “کی تقر یبات منائی جا ئیں گی
تازہ ترین : 1

11اگست کو صوبہ پنجاب میں” منیارٹی ڈے “کی تقر یبات منائی جا ئیں گی

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء) حکومت پنجاب 11اگست کو صوبہ بھر میں ”مینارٹی ڈے“(یوم اقلیت“کی تقریبات منا رہی ہے اس سلسلے میں محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے زیر اہتمام لا ہور میں اہم تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر برائے انسانی حقو ق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کریں گے ۔ اقلیتوں کے دن کے موقع پر سکھ ،ہندواور مسیحی برادری کے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

تقریب میں تحریک پاکستان میں اقلیتوں کے اہم راہنماؤں کے کردار کو سراہا جائے گا ۔ صوبائی وزیر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈز پیش کریں گے ۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی خوشحالی ، ترقی اور امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 08/08/2016 - 15:20:59

اپنی رائے کا اظہار کریں