عالمی بانڈز مارکیٹ کو 3.8 ٹریلین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے،فچ

پیر 8 اگست 2016 15:20

نیویارک ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ عالمی بانڈز مارکیٹ شدید خطرے میں جس کو 3.8 ٹریلین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ایجنسی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 37.7 ٹریلین ڈالر مالیت کے بانڈز جاری ہوچکے ہیں جن کی زیادہ شرح سود کے باعث ان کا کاروبار شدید دباؤ کا شکار ہے، اگر ان پر سود کی شرح کم کرکے 2011 ء کی سطح پر نہ لائی گئی تو 3.8 ٹریلین تک نقصان کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپی اور جاپانی حکومت کی جانب سے جاری بانڈز منفی شرح سود کے حامل ہیں جبکہ جولائی میں امریکی بانڈز پر بھی شرح سود کو انتہائی کم رکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق 15 جولائی تک عالمی مارکیٹ میں منفی شرح سود کے ساتھ جاری ہونے والے حکومتی بانڈز کی مالیت 11.5 ٹریلین ڈالر تھی جو کہ 27 جون کی مالیت 11.7 ٹریلین سے گر چکی تھی جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں تیزی ہے۔