پہلی سہ ماہی کے دوران ہنڈا موٹرز کے آپریٹنگ منافع میں 11.5 فیصد اضافہ

پیر 8 اگست 2016 15:20

ٹوکیو ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) جاپانی موٹر ساز کمپنی” ہنڈا موٹرز“ نے کہا ہے کہ کاروباری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے آپریٹنگ منافع میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا آپریٹنگ منافع 266.8 ارب ین (2.61 ارب ڈالر) رہا جو کہ 183.31 ارب ین کے پیشگی اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔