آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے

جنرل راحیل شریف نے سول ہسپتال کوئٹہ میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی،آرمی چیف آج کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔ترجمان پاک فوج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اگست 2016 14:56

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ میں دھماکے کے فوری بعد کوئٹہ پہنچ گئے،جہاں پر انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آج کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ بھی لیا،جبکہ انہوں نے سول ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق سول ہسپتال دھماکے میں 70افراد شہید جبکہ 112 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے