ہاکی اسٹیڈیم والد سے منسوب کرنے پر پی ایچ ایف کا مشکور ہوں، فیصل ایدھی

پیر 8 اگست 2016 14:40

ہاکی اسٹیڈیم والد سے منسوب کرنے پر پی ایچ ایف کا مشکور ہوں، فیصل ایدھی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کو ان کے والد سے منسوب کرنے پر وہ پی ایچ ایف کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کے والد کی خدمات کے اعتراف سے ان کو حوصلہ ملا ہے، انھوں نے کہا کہ وہ قذافی اسٹیڈیم کو اپنے والد سے منسوب کرنے کے حق میں نہیں، یہ پہلے ہی عالم اسلام کی اہم شخصیت کے نام پر ہے جنھوں نے پاکستان کا ہر موقع پر ساتھ دیا، کسی اور کرکٹ اسٹیڈیم کو ان کے والد سے موسوم کیا جائے تو اچھا ہوگا، انھوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کی ترقی اور ماضی جیسے نتائج کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پی ایچ ایف کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :