دہشت گرد عناصر جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے‘ اسپیکر رانا محمد اقبال
تازہ ترین : 1

دہشت گرد عناصر جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے‘ اسپیکر رانا محمد اقبال

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست ۔2016ء)اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلاول انور کاسی کے قتل اور سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 30افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور دہشت گرد عناصر جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔
وقت اشاعت : 08/08/2016 - 14:15:58

اپنی رائے کا اظہار کریں