ملک میں کئی او ر ایجنسیاں کا م کر رہی ہیں مگر حکومت خاموش ہے ‘سراج الحق
تازہ ترین : 1

ملک میں کئی او ر ایجنسیاں کا م کر رہی ہیں مگر حکومت خاموش ہے ‘سراج الحق

حکومت سیاسی جماعتوں کو بلا کر دہشت گردی پر بات کرے ‘ امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کئی او ر ایجنسیاں کا م کر رہی ہیں مگر ہم حکومت خاموش ہے ‘ حکومت سیاسی جماعتوں کو بلا کر دہشت گردی پر بات کرے ۔سول ہسپتال میں دھماکے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ بھارت ملوث رہا ہے ، بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ پکڑے جا رہے ہیں ۔ حکومت سوئی ہوئی ہے مگر عوام جاگ رہے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ دہشت گرد اور بہت سے عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتے ہیں ، سول ہسپتال میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 14:12:44

اپنی رائے کا اظہار کریں