کیٹی پیری کے نئے گانے”رائز“کی وڈیو جاری
تازہ ترین : 1
کیٹی پیری کے نئے گانے”رائز“کی وڈیو جاری

کیٹی پیری کے نئے گانے”رائز“کی وڈیو جاری

لاس اینجلس ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء) گلوکارہ کیٹی پیری کے نئے گانے کی وڈیو ریلیز کر دی گئی۔کیٹی پیری ،جن کے گانوں کا آخری البم 2013 میں ریلیز ہوا تھا ، نے نئے گانے”رائز“کی وڈیو جاری کر دی ہے جو کہ انہوں نے ریو اولمپک کے لئے خصوصی طور پر گایا ہے ۔کیٹی نے کہا کہ اس گانے کی وڈیو کو مکمل کرنا ان کے لئے بہت اہم تھا کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس وقت دنیا کو پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔کیٹی نے کہا کہ ہم سب متحد ہو کر اپنے وطن اور دنیا کو اس خوف سے باہر نکا ل سکتے ہیں جس میں آج ہم مبتلا ہیں ۔
وقت اشاعت : 08/08/2016 - 14:02:19

اپنی رائے کا اظہار کریں