دبئی: ٹرکوں کے لیے تین ریسٹنگ علاقے بنائے جائیں گے: وزارتِ انفراسٹرکچر

پیر 8 اگست 2016 13:59

دبئی: ٹرکوں کے لیے تین ریسٹنگ علاقے بنائے جائیں گے: وزارتِ انفراسٹرکچر

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انفراسٹرکچر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے بہاؤ کے بہتر بنانے کے لیے ٹرکوں کے لیئے تین ریسٹنگ ایریاز بنائے جارہے ہیں۔ریسٹنگ ایریاز اماراتی روڈز اور الزید ، شارجہ روڈ پر بنائے جائیں ۔ ان تین علاقوں میں ٹریفک جام کے دوران متعدد ٹرکوں کو روکا جائے گا۔

تا کہ ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہو سکے ۔

(جاری ہے)

چونکہ بڑے ٹرکوں پر دن کے اوقات یا رش کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی عائد ہے ۔اسلیئے ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک شہر میں داخل ہونے والے راسطوں کے ایک جانب کھڑے کر دیتے ہیں۔ جس سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے ۔ تین نئے ریسٹنگ علاقوں کی وجہ سے سڑکوں پر کھڑے ہونے والے ٹرکوں کو ایک مناسب جگہ مل جائے گی ۔ جس سے ٹریفک کی صورت ِ حال بہتر ہو گی۔ ہر ایک ریسٹنگ ایریا میں 300ٹرک کھڑے کیئے جا سکیں گے۔ ایک ریسٹنگ ایریا اُم القوین شہر کے باہر بنایا جا رہا ہے جس کا 75فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ دوسرے ریسٹنگ ایریا پر کام جاری ہے ۔