فلم ’اے فلائنگ جٹ‘ 25 اگست کو ریلیز کی جائیگی

پیر 8 اگست 2016 13:54

فلم ’اے فلائنگ جٹ‘ 25 اگست کو ریلیز کی جائیگی
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔2016ء) ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ سائنس فکشن فلم’اے فلائنگ جٹ25اگست کوریلیز کی جائے گی۔بالی ووڈفلم ہیرو پنتی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف بن گئے ہیں اب دیسی ہیرو۔ٹائیگر شروف کی فلم ’اے فلائنگ جٹ‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

’نیٹ پہ بوٹی ‘ کے بول پر مبنی اس گانے کوسچن،جگر ،وایو اور کنیکا کپور کی ا?وازوں میں ریکا رڈ کیا گیا ہے۔

ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے نکل پڑتا ہے۔فلم میں ٹائیگر شروف مرکزی کردارنبھا رہے ہیں جبکہ جیکولین فر نینڈس فلم میں انکی ہیروئن کا کردار نبھارہی ہیں۔ ایکتا کپوراور شوبھا کپور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25اگست کوریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :