عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی19ویں برسی 17اگست کو منائی جائے گی
تازہ ترین : 1
عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی19ویں برسی 17اگست کو منائی جائے گی

عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی19ویں برسی 17اگست کو منائی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء) پاکستان کے عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی19ویں برسی 17اگست کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا وہ 17اگست 1997ء کو انتقال کر گئے تھے۔ نصرت فتح علی خان13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔

نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کیانہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ۔نصرت فتح علی خان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول تھے ان کی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا ء مدتوں پورا نہ ہو سکے گا ۔
وقت اشاعت : 08/08/2016 - 13:54:11

اپنی رائے کا اظہار کریں