ماریہ واسطی 14 اگست کو 46 ویں سالگرہ منائیں گی

پیر 8 اگست 2016 13:48

ماریہ واسطی 14 اگست کو 46 ویں سالگرہ منائیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔2016ء) اداکارہ ماریہ واسطی 14 اگست اپنی 46 ویں سالگرہ منائیں گی۔ ماریہ واسطی 14 اگست 1970ء کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے بطور اداکارہ اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سینٹر سے کیا اور اب تک سینکڑوں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

گندمی رنگ اور دلکش نقوش کے باعث انہوں نے جلد ہی ٹی وی پر اپنی شناخت قائم کر لی ۔ ماریہ واسطی 14 اگست کو یوم پاکستان کے ساتھ اپنی سالگرہ کا بھی کیک کاٹیں گی۔