اداکارہ شین کے فٹنس کلب میں شراب و شباب کی محفل سج گئی

پیر 8 اگست 2016 13:42

اداکارہ شین کے فٹنس کلب میں شراب و شباب کی محفل سج گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔2016ء)نامور اداکارہ و ماڈل شین کے فٹنس کلب میں محفل رقص کے نام پر شراب و شباب کی محفل سج گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ شین نے اپنے فٹنس کلب کی لانچنگ کی جس میں فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی فٹنس کلب کی اس لانچنگ تقریب میں شراب و شباب کی محفل بھی سجائی گئی جس میں اداکارہ شین سمیت دیگر لڑکیوں نے رقص کے نام پر خوب گل کھلائے اداکارہ نے میڈیا کو بھی اس ایونٹ کی کوریج کرنے کی اجازت نہیں دی تاہم اس حوالے سے جب اداکارہ شین سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ میں جو مر ضی کر وں کسی کو میری ذاتی زندگی میں مداخلت کا حق نہیں۔