نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گلوکارابرارالحق

پیر 8 اگست 2016 13:42

نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گلوکارابرارالحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔2016ء)ملک کے ناموربھنگڑا گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق کاکہنا تھا کہ جب فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہو رہی تھی تو تب میوزک انڈسٹری عروج پر تھی لیکن اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں لیکن میوزک انڈسٹری کا سورج غروب ہو رہا ہے۔ابرارالحق کا کہنا تھا کہ اس زوال کی بنیادی وجہ پائریسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جا سکے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔مناسبت پلیٹ فارم ناہونے کے باعث نئی میوزک البم بھی مارکیٹ میں نہیں آرہیں۔