بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار25بوتل ولائتی شراب برآمد۔
تازہ ترین : 1

بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار25بوتل ولائتی شراب برآمد۔

کسووال چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اگست - 2016ء)بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار25بوتل ولائتی شراب برآمد۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کسووال کے ایس ایچ او چوہدری اللہ دتہ کی ہدایت پر اے ایس آئی نصیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر نواحی گاؤں 118بارہ ایل کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش سرفراز جٹ عرف بھپا کو گاؤں کے چوک سے وقت گرفتار کر لیا جب وہ 25بوتل ولائتی شراب فروخت کے لئے لے جا رہا تھا۔ اس موقع پر ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس تھانہ کسووال کو بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرنے پر سراہا ہے۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 13:41:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں