ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، اسرائیلی وزیر
تازہ ترین : 1

ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، اسرائیلی وزیر

مقبوضہ بیت المقدس۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء)۔ اسرائیلی حکام نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی تصدیق کی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے توانائی نے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے ۔اس معاہدے کے ناقد سٹینز یووال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایران نے اس معاہدے کے پہلے برس اس کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 12 سالہ اس معاہدے کی کامیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ جولائی 2015 میں طے ہوا تھا۔
وقت اشاعت : 08/08/2016 - 13:32:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں