فرانسیسی ہوٹلوں میں بیرونی سیاحوں کے قیام میں 10 فیصد کمی

پیر 8 اگست 2016 13:32

پیرس ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء)فرانس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کے باعث جولائی کے دوران مقامی ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاحوں کے قیام میں 10 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر سیاحت نے ایک بیان میں کہا کہ شعبہ سیاحت کا ملکی اقتصادی شرح نمو میں اہم حصہ ہے لیکن گزشتہ سال پیرس میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں 130 افراد کی ہلاکت اور بعد میں ایک شخص کی جانب سے تیز رفتار ٹرک انسانی ہجوم پر چڑھانے کے نتیجے میں 85 افراد کی موت جیسے واقعات نے اس شعبے کو سخت متاثر کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جولائی کے دوران مقامی ہوٹلوں میں غیر ملکیوں کے قیام کی شرح 10 فیصد کم رہی ۔بیان میں بتایا گیا کہ امریکا اور ایشیاء کے زیادہ اخراجات کرنے والے سیاحوں کی آمد میں نمایا کمی ہوئی تاہم یورپی ملکوں سے تعلق رکھنے والے سیاح جو کل سیاحوں کا 80 فیصد ہیں ان کی آمد و رفت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔