کویت کی لاجسٹک کمپنی ایجیلٹی کے منافع میں 11 فیصد اضافہ
تازہ ترین : 1

کویت کی لاجسٹک کمپنی ایجیلٹی کے منافع میں 11 فیصد اضافہ

کویت سٹی ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء) کویت کی لاجسٹک کمپنی ” ایجیلٹی “ نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 15 ملین دینار (50 ملین ڈالر) رہا جبکہ 2015 ء کی اسی سہ ماہی کے دوران خالص منافع 14 ملین دینار رہا تھا۔سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کل آمدنی کم ہوکر 309 ملین دینار رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 328 ملین دینار رہی تھی۔
وقت اشاعت : 08/08/2016 - 13:29:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں