دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کومعاف نہیں کیا جائیگا، سکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، سول ہسپتال میں بم دھماکے میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا گیا ، بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی گفتگو

پیر 8 اگست 2016 13:29

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کومعاف نہیں کیا جائیگا، سکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،سول ہسپتال میں بم دھماکے میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکے پر افسوس کااظہارکیا اور کہاکہ دھماکے میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا کیا گیا ہے ، کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اورتمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی خفاظت کریں، وکلا اور سول سوسائٹی کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت سز ا دی جائے گی، سرفراز بگٹی نے کہا کہ فوری طورپر دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاو ن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :