حضرت بابابلھے شاہ کا 259واں سالانہ تین روزہ عرس 25 اگست سے شروع ہوگا
تازہ ترین : 1

حضرت بابابلھے شاہ کا 259واں سالانہ تین روزہ عرس 25 اگست سے شروع ہوگا

قصور۔8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء) عظیم صوفی شاعرحضرت بابا بلھے شاہ کا 259واں سالانہ تین روزہ عرس 25 اگست سے شروع ہو گا عرس کی تقر یبا ت 27 اگست تک جا ری رہیں گی۔ سیکورٹی و دیگر انتظامات کیلئے ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ افسران کے علاوہ محکمہ اوقاف کے افسران اور مذہبی امور کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 25اگست کو صوبائی وزیر اوقاف میاں عطامحمدمانیکا چادرچڑھاکر عرس کی تقریبات کا افتتاح کرینگے۔ عرس کی تقریبات میں محفل نعت‘محفل سماع‘ محفل مشاعرہ‘ تقریری مقابلہ جات ‘ علماء کرام کی تقاریر ہونگی۔ڈی سی اوعمارہ خان نے اس موقع پر واپڈا‘ٹی ایم اے‘ ہیلتھ‘ اوقاف و دیگرمحکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ عرس کے موقع پر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا سستی کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 13:28:51

اپنی رائے کا اظہار کریں