طویل عرصے کے بعد مجھے ایک بھرپور کردار ملا ہے، توقیر ناصر

پیر 8 اگست 2016 13:26

طویل عرصے کے بعد مجھے ایک بھرپور کردار ملا ہے، توقیر ناصر
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) ٹی وی کے سینئر اداکار توقیر ناصر طویل عرصے کے بعد پی ٹی وی لاہور کے ڈرامہ سیریل دھند میں ایک سیاستدان کے کردارمیں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے پروڈیوسر و ڈائریکٹر سجاد احمد ہیں۔توقیر ناصر نے ایک ملاقات میں بتایا کہ طویل عرصے کے بعد مجھے ایک بھرپور کردار ملا ہے اور سجاد احمد جیسے تجربہ کار اور سینئر ڈائریکٹر کے ہمراہ کام کرنے کامزا آرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ناظرین اس ڈرامے کو ضرور پسند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :