شمیم آراء کی وفات سے فلم انڈسٹری ایک اچھی فنکار ہ اور ڈائریکٹر سے محروم ہو گئی ہے،اکرم ملک

پیر 8 اگست 2016 13:26

شمیم آراء کی وفات سے فلم انڈسٹری ایک اچھی فنکار ہ اور ڈائریکٹر سے محروم ..
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اکرم ملک نے ہدایت کارہ شمیم آراء کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ان کی وفا ت سے پاکستان فلم انڈسٹری ایک اچھی فنکار ہ اور ڈائریکٹر سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے بطور چیف معاون ڈائریکٹربہت عر صہ انکے ہمراہ ڈائریکشن کے اسرار و رموز سیکھنے کا موقع ملا۔خدا مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

متعلقہ عنوان :