پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور انشاء اللہ قائم رہے گا،بہار بیگم
تازہ ترین : 1
پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور انشاء اللہ قائم رہے گا،بہار بیگم

پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور انشاء اللہ قائم رہے گا،بہار بیگم

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء)فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے یوم آزادی کی 69ویں سالگرہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کے واقعات کی دھندلی سی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر طرف قائداعظم کی سربراہی میں نوجوانوں کے آزادی کے حوالے سے گونجتے ہوئے نعروں میں ایک بھر پور جوش اور ولولہ تھا۔

مسلمان اپنے علیحدہ وطن اور آزادی کے حوالے سے ہر قربانی دینے کو تیار رہتے تھے۔آخر کا ر لے کے رہیں گے پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے پاکستان بن گیا۔مگر اب موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر میرا صرف اتنا پیغام ہے کہا اپنے پیارے ملک کو بچانے کے لیے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں۔پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور انشاء اللہ قائم رہے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 13:26:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں