بلوچستان کے ضلع لہڑی میں سیلابی ریلے میں دو بچیاں بہہ کر جاں بحق
تازہ ترین : 1

بلوچستان کے ضلع لہڑی میں سیلابی ریلے میں دو بچیاں بہہ کر جاں بحق

کوئٹہ ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء) بلوچستان کے ضلع لہڑی میں سیلابی ریلے میں دو بچیاں بہہ کر جاں بحق ہو گئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ خضدار کے علاقے میں درنیلی نال کے قریب بند ٹوٹنے سے کلی حاجی محمد ایوب میں 50 سے زائد گھر زیر آب آگئے ، ضلعی انتظامیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا ہے ۔

بلوچستان کے ضلع لہڑی میں سیلابی ریلے سے آٹھ دیہات زیرآب آگئے اوردرجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا،سیلابی ریلے میں دو بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ بلوچستان کے علاقے ڈومیراہ کے قریب سیاحوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بروقت کاروائی کرتے ہوئے تمام سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرا دیا ہے ۔ سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق سبی کے قریب دریائے ناڑی میں سیلابی صورتحال ہے اور 41ہزارکیوسک کاسیلابی ریلہ گزررہاہے۔محکمہ آب پاشی کے مطابق ہرنائی اور دیگر مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے کے باعث بولان کے کچھ علاقے زیرآب آنے کاخدشہ ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 13:20:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں