گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے بیج مناسب گہرائی تک کا شت کیا جا ئے،زرعی ماہرین

پیر 8 اگست 2016 13:20

سلانوالی۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) زرعی ماہرین کے مطابق گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے عام طور پر ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے اور ایک اوسط درجے کے خاندا ن کی سبزیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 3مرلہ جگہ کافی ہوتی ہے اگر گھروں میں زمین موجود نہ تو اس مقصد کیلئے مٹی کے بنے ہو ئے گملے پلاسٹک کے ٹپ ٹوکریاں لکڑی کے کریٹ پلاسٹک شاپر کھاد والے تھیلے پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم اور پرانے ٹائر استعما ل کیے جاسکتے ہیں ان کنٹینرز کو مٹی، گلی سڑ ی گوبر کی کھاد اور بھل کی یکساں مقدار والے آمیزہ سے بھر لیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین سبزیاں کا شت کارو ں کو سفارش کرتے ہیں کہ وہ سبزیوں کی فراہمی کیلئے سبزیوں کی بوائی 8سے 10دن کے وقفہ سے کریں بوائی کرتے وقت اس بات کا خیا ل رکھیں کہ بیج مناسب گہرائی تک کا شت کیا جا ئے، چھوٹے پلاٹوں میں مر چ ٹماٹرمولی گاجر شلجم میتھی پالک اور دھنیا کو کھیلیوں پر کا شت کریں ،مختلف کنٹینرز میں سبزیوں کی کا شت کی صورت میں اس با ت کا خیال رکھیں کہ ان میں نمی سو کھنے نہ پا ئے اور نہ ہی بہت زیاد ہ پانی جمع ہو کنٹینرز میں ا گائی گئی سبزیوں کو گھر میں دیواروں سے کم از کم ایک فٹ دور ایسی جگہ پر رکھیں جہاں کم از کم 6تا 8گھنٹے دھوپ لگے گھریلوپیمانے پر کنٹینرز میں کا شتہ سبزیوں کی روزانہ 15سے 20منٹ جبکہ 3سے 5مرلہ زمین پر کا شتہ سبزیوں کی 30تا 45منٹ کی دیکھ بھال سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔