پشاور پولیس کی کارروائی، ایک ماہ میں 79 اشتہاری جیل منتقل

پیر 8 اگست 2016 13:18

پشاور ۔08 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) پشاورپولیس نے پچھلے ایک مہینے کے دوران سٹی کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب79 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی خصو صی ہدایات پرپچھلے ایک مہینے کے دوران سٹی کینٹ اور رورل سرکلز میں ایس پیز کی نگرانی میں مختلف تھانہ جات کی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ا س دوران قتل اقدام قتل ،رہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 79 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کریا گیا ایس ایس پی آپریشن نے کہاکہ قتل ،اغواء، ڈکیتی،رہزنی و دیگر ایسے مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :