سکت نہیں کہ اپنی ذمہ داریاں مزید نبھا سکوں، جاپانی بادشاہ

پیر 8 اگست 2016 12:56

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) جاپانی بادشاہ آکی ہِیٹو نے پیر کے روز اپنے ایک غیر معمولی عوامی خطاب میں کہا کہ وہ اپنی عمر کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی سکت کھوتے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق جاپانی بادشاہ کا یہ پیغام قومی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔

(جاری ہے)

82 سالہ آکی ہِیٹو ابھی حال ہی میں دل کے ایک آپریشن سے گزرے ہیں جب کہ انہیں سرطان کا مرض بھی لاحق ہے۔ جاپانی دستور میں بادشاہ کی تبدیلی کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے اور اپنے اس خطاب میں آکی ہیٹو نے عندیہ دیا کہ اگلے کچھ برسوں میں بادشاہت کی تبدیلی کو سہل انداز سے ممکن بنایا جائے۔ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ وہ بادشاہ کا یہ بیان نہایت سنجیدگی سے لیں گے۔

متعلقہ عنوان :