شام کی سرکاری فوج نے حلب پر باغیوں کے بڑے حملے کے بعد شہر میں بھاری نفری تعینات کر دی

پیر 8 اگست 2016 12:56

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) شام کی سرکاری فوج نے حلب شہر پر باغیوں کے بڑے حملے کے بعد اس شہر میں بھاری نفری تعینات کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی سرکاری فوج نے حلب شہر پر باغیوں کے بڑے حملے کے بعد اس شہر میں بھاری نفری تعینات کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

باغیوں کے اتحاد کی جانب سے اس سے قبل کہا گیا تھا کہ وہ پورے شہر پر حکومتی محاصرہ توڑنے کے لیے ایک بڑی عسکری کارروائی شروع کرنے والا ہے۔

ڈھائی لاکھ کی آبادی والے شہر حلب کو گزشتہ تین ہفتوں سے سرکاری فوج نے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے اور باغیوں کی کوشش ہے کہ کسی طرح یہ محاصرہ ختم کرایا جائے۔ لڑائی سے شدید متاثرہ ضلع راموسی سے خواتین اور بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے بھی حلب کے لیے فوجی کمک کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :