کوٹلی کے نواحی علاقے راجدنی کے مقام پر دریائے پونچھ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

پیر 8 اگست 2016 12:16

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء)کوٹلی کے نواحی علاقے راجدنی کے مقام پر دریائے پونچھ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد اطلاع ملنے پر تھانہ پولیس ناڑ کے اہلکار موقعہ پر پہنچ آئے تفصلات کے مطا بق تھانہ پولیس ناڑ کی حدود راجدنی کے مقام پر تقریبا ایک ماہ پرانی ساٹھ سالہ نامعلوم شخص کی نعش دریائے پونچھ سے برآمد اطلاع ملنے پر تھانہ پولیس ناڑ کے اہلکار موقعہ پر پہنچ آئے اور مقامی افراد کی مدد سے نعش کو دریائے پونچھ کے کنارے سے اُٹھا کر نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں امانتا دفن کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی -