کوٹلی‘ ماں بیٹی برساتی نالے میں بہہ کر جاں بحق‘ بیٹی کی نعش مل گئی ‘ ماں کی نعش کی تلاش جاری

پیر 8 اگست 2016 12:13

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) برساتی نالہ بپھر گیا ‘جنگل سے لکڑیاں لے کر واپس آنے والی ماں بیٹی برساتی نالے میں بہہ کر جان بحق بیٹی کی نعش مل گئی جبکہ ماں کی نعش کی تلاش جاری تفصیلات کے مطا بق تھانہ پولیس ناڑ کی حدود نلہ ڈگار کی رہائشی کالی بیگم زوجہ طفیل اور نازیہ دختر طفیل جو آپس میں ماں بیٹی تھی گھر کے قریب جنگل سے لکڑیاں لے کر واپس آتے ہوئے برساتی نالے سے گزر رہی تھی کے اچانک بارش ہونے کی وجہ نالے میں طغیانی آنے کے باعث بہہ کر جان بحق ہو گئی پانی کم ہوا تو بیٹی کی نعش مل گئی آخری اطلاعات تک ماں کی نعش کی تلاش جاری -

متعلقہ عنوان :