سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 13 اگست کو کھیلا جائے گا

پیر 8 اگست 2016 11:37

کولمبو ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست ۔2016ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 13 اگست سے سنہالیز سپورٹس کلب، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پالے کیلی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے 106 اور گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 229 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :