بھارت نے پیشگی اطلاع کے بغیرسیالکوٹ سیکٹرکے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا‘سیالکوٹ اور ظفر وال کے کئی علاقے سیلاب کی لپیٹ میں آگئے
میاں محمد ندیم پیر 8 اگست 2016 11:12
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست۔2016ء) بھارت نے پیشگی اطلاع کے بغیرسیالکوٹ سیکٹرکے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا جس سے دریائے چناب بھی تباہی پھیلانے لگا ، سیالکوٹ اور ظفر وال کے کئی علاقے پانی کی لپیٹ میں آگئے۔دوسری طرف بلوچستان میں ندی نالے بپھر گئے ، ہرنائی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، لسبیلا اور اوتھل کا وسیع رقبہ سیلاب کی زدمیں آگیا۔
ایک طرف موسلا دھار بارشیں تو دوسری طرف بھارت کی آبی جارحیت جاری ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی بلند ہوتی سطح سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، سیالکوٹ میں وسیع رقبہ زیر آب آگیا جبکہ بجوات کے 85دیہات کا زمینی رابطہ بھی کٹ گیا۔نالہ ڈیک میں طغیانی کے باعث ظفر وال کے کئی دیہات پانی کی لپیٹ میں ہیں۔(جاری ہے)
سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی ڈوبی ہوئی ہیں۔
موضع منگوال کے مقام پرحفاظتی بند ٹوٹنے سے وسیع رقبہ سیلاب کی زد میں آگیا۔وزارت پانی و بجلی کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے دریائے چناب اور توی میں بڑے ریلوں کی آمد کی اطلاع دے دی ہے۔ جھنگ سے چار لاکھ کیوسک کا بڑا ریلا منگل کو گزرے گا۔دوسری طرف بلوچستان میں ندی نالے بپھر گئے، ہرنائی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، لسبیلا اور اوتھل کا وسیع رقبہ سیلاب کی زد میں آگیا۔ کوئٹہ ، ہرنائی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ سندھ کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سینکڑوں دیہات ڈوب گئے۔ سانگھڑ کے درجنوں علاقے بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ تاہم علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع نہ ہو سکیں۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.