Live Updates

پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں عوام کی فلاح و بہبود کی لئے کچھ نہیں کیا، طاہرہ بخاری

پیر 8 اگست 2016 11:07

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما طاہرہ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کی لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا گذشتہ روز انجینئر امیر مقام نے بھی ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں ناکام ہو چکی ہے اور خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اس نے کچھ نہیں کیا ہے ۔

انھوں نے کہ لوگوں کو طبی سہولیات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔طاہرہ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبے میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دینے کی بجائے دھرنے کی گندی سیاست کرنے میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھرنے میں عوام کی عدم موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات