ترک صدر نے ملک میں بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے پر عوام کو ہیرو قراردیدیا

عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بغاوت کو ناکام بنانے کے لئے کافی ہیں،اگر بغاوت کامیاب ہو جاتی تو ہم اپنی سرزمین سے محروم ہو جاتے،دنیا ترک عوام کی طرف دیکھ رہی ہے ،آپ کو اس پر فخر ہونا چاہیے،اگر عوام چاہے کہ باغیوں کو سزا موت دی جائے تو پارٹیوں کو یہ بات ماننا ہو گی،ترک صدر رجب طیب اردگان کا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ریلی سے خطاب ریلی میں 10لاکھ سے زائد عوام کی شرکت ، ترک وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کمال کلیت شدار اوگلو بھی موجود تھے

پیر 8 اگست 2016 01:42

ترک صدر نے ملک میں بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے پر عوام کو ہیرو قراردیدیا

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملک میں بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے پر عوام کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بغاوت کو ناکام بنانے کے لئے کافی ہیں،اگر بغاوت کامیاب ہو جاتی تو ہم اپنی سرزمین سے محروم ہو جاتے،دنیا ترک عوام کی طرف دیکھ رہی ہے ،آپ کو اس پر فخر ہونا چاہیے،اگر عوام چاہے کہ باغیوں کو سزا موت دی جائے تو پارٹیوں کو یہ بات ماننا ہو گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد جمہوریت کے حق میں حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ ریلی نکالی جس میں 10لاکھ سے زائد عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پر ترک صدر نے خطاب کیا ،ترک وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کمال کلیت شدار اوگلو بھی ریلی میں شریک تھے۔ رجب طیب اردگان نے کہاکہ ترکوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بغاوت کا ناکام بنانے کے لئے کافی ہیں ، اگر عوام چاہے کہ باغیوں کو سزا موت دی جائے تو پارٹیوں کو یہ بات ماننا ہو گی ۔انھوں نے کہاکہ دنیا ترک عوام کی طرف دیکھ رہی ہے ،آپ کو اس پر فخر ہونا چاہیے ، آپ سب نے مل کر آزادی اور جمہوریت کی لڑائی لڑی ہے ، آپ سب ہیرو ہیں ۔ترک صدر نے کہاکہ اگر بغاوت کامیاب ہو جاتی تو ہم اپنی سرزمین سے محروم ہو جاتے ۔