راولپنڈی ،تھانہ مورگاہ کے قریب دو نرسوں پر نامعلوم افرادکا خنجر سے حملہ ، ایک جاں بحق ، دوسری شدید زخمی

پیر 8 اگست 2016 01:42

راولپنڈی ،تھانہ مورگاہ کے قریب دو نرسوں پر نامعلوم افرادکا خنجر سے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) راولپنڈی کے علاقے تھانہ مورگاہ کے قریب دو نرسوں پر نامعلوم افراد نے خنجر سے حملہ کردیا ، جس سے ایک نرس جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو راولپنڈی کے علاقے تھانہ مورگاہ کے قریب نامعلوم افراد نے دو نرسوں پر حملہ کر دیا جس سے دونوں نرسیں شدید زخمی ہو گئیں ان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایک نرس ہسپتال میں انتقال کر گئی ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی تھانہ مورگاہ کے قریب خواتین پر حملہ کے واقعات پیش آئے تھے ۔ ملزمان تھانہ مورگاہ کی حدود میں کئی خواتین کو زخمی کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :