غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 81پاکستانی باشندے گرفتار،ایرانی فورسز نے تفتان لیویز کے حوالے کر دیا

پیر 8 اگست 2016 01:41

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) پاک ایران سر حد سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 81پاکستانی باشندوں کو ایرانی فورسز نے گرفتار کر کے پاکستان کے سر حدی شہر تفتان میں لیویز کے حوالے کر دیا یہ لوگ غیر قانونی طریقے سے سر حد پار کر کے ایران اور بیرونی ممالک محنت مزدوری اور روزگار کی تلاش میں جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے ان لوگوں کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اور کاروائی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ماشکیل کے راستے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا ۔جو غیر قانونی سر حد پار کر کے ایران میں داخل ہورہے تھے

متعلقہ عنوان :