پی آئی اے کا پر یمئر سروس کیلئے ایئربس طیارے مہنگے کرایہ پر حاصل کر نیکا انکشاف

پی آئی اے ویٹ لسٹ پر ائر بس 330طیارے کا 8 ہزار ڈالرفی گھنٹہ کرایہ ادا کرے گی ایئر بس 330طیارہ ایک دن میں11 گھنٹے پرواز کرسکے گا

اتوار 7 اگست 2016 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) پی آئی اے کا پر یمئر سروس کیلئے ایئربس طیارے مہنگے کرایہ پر حاصل کر نیکا انکشاف۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں روپے خسارے سے دو چار قومی ایئرلائن نے پریمیئر سروس کیلئے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئربس طیارے حاصل کرلئے‘پریمیئر سروس کیلئے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئربس 330طیارے حاصل کرلئے جبکہ پی آئی اے ویٹ لسٹ پر ائر بس 330طیارے کا 8 ہزار ڈالرفی گھنٹہ کرایہ ادا کرے گی ایئر بس 330طیارہ ایک دن میں11 گھنٹے پرواز کرسکے گا‘ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو ایک طیارے کی یومیہ پرواز پر 88 ہزارڈالر جبکہ تین طیاروں پر 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر یومیہ ادا کرنے پڑیں گے۔

(جاری ہے)

قومی ائیر لائن 14 اگست سے اسلام آبا د سے لندن کیلئے پریمیئر سروس کا آغاز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :