آصفہ بھٹو بھی پنجاب میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے معاملے پر حکومت پر برس پڑیں

سمجھ نہیں آتا ناکام لیگ لاپتا بچوں کو واپس لانے کی کوشش کیوں نہیں کررہی‘شبہ ہے بچوں کو اغوا کے بعد بیچا جاتا ہے یا ان کے اعضا نکالے جاتے ہیں

اتوار 7 اگست 2016 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی پنجاب میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے معاملے پر حکومت پر برس پڑیں۔اپنے ایک بیان میں آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں 6 مہینے میں 900 بچے لاپتا ہوئے جو تشویش ناک بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست نے گمشدہ بچوں کو واپس لانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا‘ سمجھ نہیں آتا ناکام لیگ لاپتا بچوں کو واپس لانے کی کوشش کیوں نہیں کررہی‘شبہ ہے کہ بچوں کو اغوا کے بعد بیچا جاتا ہے یا ان کے اعضا نکالے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے لاپتہ اور اغوا ہونے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :