چکوال، چکرال تھانہ صدر کے علاقے میں سنگ دل باپ نے 2 معصوم بچوں کو قتل کر دیا

اتوار 7 اگست 2016 19:54

چکوال، چکرال تھانہ صدر کے علاقے میں سنگ دل باپ نے 2 معصوم بچوں کو قتل ..

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) قصبہ چکرال تھانہ صدر کے علاقے میں سنگ دل باپ نے اپنے دو معصوم بچوں کو قتل کر دیا۔ میاں بیوی کے گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہو تو باپ محمد شکیل نے غصے میں آکر گھر میں موجود اپنے دو بیٹوں اڑھائی سالہ ابو زر اور سات ماہ کے فرمان حیدر کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔

(جاری ہے)

جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے دونوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ملزم باپ محمد شکیل موقع سے فرار ہو گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ماں کے حوالے کر دی گئی اور صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم باپ کی تلاش شروع کر دی ہے۔دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال چکوال پہنچے اور انہوں نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او زراعت بلوچ کو ہدایت کی کہ ملزم کو24گھنٹے کے اندر گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :