Live Updates

خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا،

(ن) لیگ کا جلسہ عمران خان کے لیے پیغام ہے کہ لوگ تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہیں ،صوبے کی غیور عوام نواز شریف کے پاکستان ویڑن کو جانتی ہے ، تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کو برباد کردیا اس لیے صوبائی حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں اتنی بڑی عوام نے شرکت کی،پرویز خٹک ایک کال پر اتنے بندے اکھٹے کر لیں تو سیاست چھوڑدوں گا ،مسلم لیگ( ن) کے جلسے نے ثابت کردیا کہ خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی غیر مقبول ہو چکی ہے ، صوبے کے عوام عمران خان کی اصلیت پہچان چکے ہیں،لوگ پوچھتے ہیں کہ تبدیلی ،کرپشن کے خاتمے ،صحت اور تعلیم کے وعدے کدھر گئے، عوام نے 120دن کے دھرنے کی سازش کو بھی ناکام بنا یا ،عمران خان پشاور آئے تو ساری پولیس ریلی میں لگ گئی ،پولیس کو سیاست سے آزاد کرنیوالوں نے پولیس کو اپنی ریلی کی سیکیورٹی پر لگا دیا ، بلین ٹری منصوبے کا صوبے میں کوئی نام و نشان نہیں ،پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کہہ رہے ہیں کہ صوبائی حکومت کرپشن کر رہی ہے ،نواز شریف جلسے میں آتے توایک نئی تاریخ رقم ہوجاتی، ستمبر یا اکتوبر میں نواز شریف کو پشاور لاوٴں گا اور تاریخی جلسہ کریں گے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وز یر اعظم کے مشیر امیر مقام کا جلسہ عام سے خطاب جلسے میں سابق سینیٹر ادریس کا اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

اتوار 7 اگست 2016 19:37

خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وز یر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے،(ن) لیگ کا جلسہ عمران خان کے لیے پیغام ہے کہ لوگ تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہیں ،خیبر پختونخواہ کی غیور عوام نواز شریف کے پاکستان ویڑن کو جانتی ہیں، تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کو برباد کردیا اس لیے صوبائی حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں اتنی بڑی عوام نے شرکت کی،پرویز خٹک ایک کال پر اتنے بندے اکھٹے کر لیں تو سیاست چھوڑ دوں گا ،مسلم لیگ( ن) کے جلسے نے ثابت کردیا کہ خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی غیر مقبول ہو چکی ہے ، صوبے کے عوام عمران خان کی اصلیت پہچان چکے ہیں،لوگ پوچھتے ہیں کہ تبدیلی ،کرپشن کے خاتمے ،صحت اور تعلیم کے وعدے کدھر گئے، عوام نے 120دن کے دھرنے کی سازش کو بھی ناکام بنا یا ،عمران خان پشاور آئے تو ساری پولیس ریلی میں لگ گئی ،پولیس کو سیاست سے آزاد کرنیوالوں نے پولیس کو اپنی ریلی کی سیکیورٹی پر لگا دیا ، بلین ٹری منصوبے کا صوبے میں کوئی نام و نشان نہیں ،پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کہہ رہے ہیں کہ صوبائی حکومت کرپشن کر رہی ہے ،نواز شریف جلسے میں آتے توایک نئی تاریخ رقم ہوجاتی، ستمبر یا اکتوبر میں نواز شریف کو پشاور لاوٴں گا اور تاریخی جلسہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ اتوارکو یہاں مسلم لیگ (ن) کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر سابق سینیٹر ادریس نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ جلسے کے شرکاء گو عمران گو کے نعرے لگاتے رہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ دھرنا خان کو پشاور میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوگیا ہے مسلم لیگ (ن) کا جلسہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کا باعث ہوگا۔

عمران خان نے پوری دنیا میں خیبر پختونخواہ کے عوام کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے قوم کے قیمتی 120 دن کنٹینرسیاست میں گزار دیے۔ امیر مقام نے کہا کہ سابق سینیٹر ادریس کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ خدمت کی سیاست اور انتشار کی سیاست کو ن کر رہا ہے۔ خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے کیے گئے تبدیلی کے وعدے کہاں گئے۔

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا ویڑن صرف اور صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ حکومت کے اقدامات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان امن و امان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلندتریں سطح پر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو تاریکیوں سے پاک کرے گی۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کی 31 سال تک آف شور کمپنی رہی مگر انہوں نے کسی سے اسکا ذکر نہیں کیا۔ عمران کے ساتھیوں کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔ احتساب کی باتیں کرنے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی احتساب نہیں صرف انتشار کی سیاست کرنا جانتی ہے۔ تحریک انصاف کے تبدیلی اور کرپشن ختم کرنے کے دعوے کہاں گئے۔

امیر مقام نے کہا کہ آج ملک میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہے۔ جو پی ٹی آئی والوں کو ہضم نہیں ہورہی۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ خان صاحب خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم میٹرک میں 4 بار فیل ہوئے اور آپکے ایک ایم این اے، ایم اے میں فیل ہونے کے بعد حکومتی مشینری استعمال کرکے آدھے گھنٹے میں اپنے 3 فیل پیپر دیئے اور یونیورسٹی سے ڈگری لی۔

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری منصوبہ صرف فائلوں میں ہے۔ حقیقت میں اسے صوبے کا کہیں نام و نشان بھی نہیں ہے۔ بلین ٹری منصوبے میں گمنام نرسریوں کو 50، 50 ہزار پودے دیے گئے جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے۔ مشیرِ وزیر اعظم امیر مقام نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی ادارے نے حکومت کے خلاف اشتہار چھپوائے۔

سابق چیف سیکریٹری شکیل دورانی نے عمران خان کے خلاف چارج شیٹ فائل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے ارکان اسمبلی صوبے میں کرپشن کی بات کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی سیکورٹی کیلئے 5 پولیس اہلکار بھی نہیں دیئے گئے۔ عمران خان کا مقصد احتساب نہیں وزیر اعظم بننا ہے۔ آج کے جلسے نے ثابت کر دیا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام باشعور ہیں اور خیبر پختونخواہ کی عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ عوام جان چکی ہے کہ کون خدمت اور کو انتشار کی سیاست کر تا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد کمی واقع ہوئی جس کا ڈائریکٹ فائدہ غریب آدمی کو ہوا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات