وزیر اعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ اور سڑکوں پر ہی رہوں گا عمران خان
ابھی یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا قوم کو اپنے پیسے کی حفاظت کر نا ہوگی امید ہے ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔ ریلی سے خطاب
اتوار 7 اگست 2016 15:45
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ اور سڑکوں پر ہی رہوں گا ابھی یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا قوم کو اپنے پیسے کی حفاظت کر نا ہوگی امید ہے ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔اتوا ر کو پشاور میں احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کرپشن نے ملکی ادارے تباہ کردئے ہیں، کرپشن غریب کو غریب تر اورامیرکو امیر ترین بناتی ہے، ہماری تحریک ملک کو کرپشن سے بچانے کے لئے شروع کی گئی ہے اور یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا۔
حکمران ٹولہ ملکی پیسہ بیرون ملک منتقل کررہا ہے یہ تمام پیسہ قوم کا ہے تو قوم کو ہی اس کی حفاظت کرنا ہوگی، وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک عوام کے ساتھ رہوں گا اور اپوزیشن کے ٹی او آر ماننے تک سڑکوں پر ہی رہیں گے، امید ہے کہ ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر مگرمچھوں کو ٹیکس میں چھوٹ دیتاہے اور نیب صرف پٹواریوں کو پکڑنے کے لئے ہے جبکہ بڑی مچھلیاں آزاد گھوم رہی ہیں ، نیب کا فرض ہے کہ وہ نواز شریف سے پوچھے کہ اربوں روپے کی جائیدایں اور محل کہاں سے آئے تاہم نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچارہا ہے۔
نواز شریف خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں ،ارکان پارلیمنٹ کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر وزیر اعظم سے حساب لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے احتساب ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ ملکی دولت چوری کر کے باہر لے جاتاہے،کرپشن غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بناتی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک آپ کے ساتھ رہوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.