پہلی پیزا اے ٹی ایم مشین، جو تین منٹ میں گرما گرم پیزا فراہم کرتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 7 اگست 2016 04:19

پہلی پیزا اے ٹی ایم مشین، جو تین منٹ میں گرما گرم پیزا فراہم کرتی ہے

سنسیناٹی، اوہائیو یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک نئی پیزا اے ٹی ایم مشین متعارف کرائی گئی ہے۔یہ مشین لوگوں کے طلب کرنے پر گرما گرم پیزا تیار کر کے فراہم کرتی ہے۔
سنسیناٹی میں زایویر یونیورسٹی میں اس پیزا اے ٹی ایم مشین کو فینوک ہال میں نصب کیا گیا ہے،جہاں سے طلباء اپنے ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور رقم سے لوڈ کیے ہوئے سٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈ سے پیزا آرڈر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اے ٹی ایم مشین 500 ڈگری پر صرف 3 منٹ میں پیزا کو تیار کرتی ہے، جس کے بعد مشین ہی پیزا کو باکس میں بند کر کے سلاٹ سے باہر نکال دیتی ہے۔
یونیورسٹی کے اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ کے مطابق یہ مشین ایک وقت میں 70 پیزا سٹور کر سکتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق انہیں رات گئے پیزا کی فراہمی کا مسئلہ تھا ، اس مسئلے کو پیزا اے ٹی ایم نے حل کیا ہے۔
اس مشین سے 12 انچ کا میڈیم سائز پیزا 9 ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔