Live Updates

کسی بھی امریکی شہری کی مرضی کے بغیر اس کے بارے میں کسی کو اس کی معلومات نہیں دی جاسکتیں ، امریکی سفارت خانہ

ہفتہ 6 اگست 2016 23:04

کسی بھی امریکی شہری کی مرضی کے بغیر اس کے بارے میں کسی کو اس کی معلومات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء ) امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کسی بھی امریکی شہری کی مرضی کے بغیر اس کے بارے میں کسی کو اس کی معلومات نہیں دی جاسکتیں، امریکہ کا پرائیویسی ایکٹ ایسی معلومات دینے سے روکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو امریکی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی امریکی شہری کی مرضی کے بغیر اس کے بارے میں معلومات نہیں دی جاسکتیں اور امریکہ کا پرائیویسی ایکٹ ایسی معلومات دینے سے روکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کی جاسوسی کے الزام میں ملک بدر امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو اسلام آباد سے گرفتا رکرلیا گیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات