پیرس ، ریسٹورینٹ میں سالگرہ تقریب میں آگ بھڑک اٹھی تیرہ افراد ہلاک،چھ شدید زخمی

ہفتہ 6 اگست 2016 22:43

پیرس ، ریسٹورینٹ میں سالگرہ تقریب میں آگ بھڑک اٹھی تیرہ افراد ہلاک،چھ ..

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 اگست ۔2016ء) پیرس کے نواحی علاقے رووآں میں ریسٹورینٹ میں سالگرہ کی تقریب میں آگ بھڑک اٹھی تیرہ افراد ہلاک،چھ شدید زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے رووآں میں ریسٹورینٹ میں سالگرہ کی تقریب میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تیرہ افراد جان بحق ہو گئے ہیں ،اورچھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آگ ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران لگی جس نے جند لمحوں میں پورے ریسٹورینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اور سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب کو منٹوں میں ماتم کدہ بنا دیا۔فرانس کے صد ر فرنسوا ہالینڈ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔زخمیوں کو رووآں کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :