فرانس کی مشہور بار میں سالگرہ کیک کی موم بتیوں سے لگنے والی آگ نے 13 افراد کی جان لے لی ،6زخمی
ہفتہ 6 اگست 2016 22:00
پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 اگست ۔2016ء ) فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک مشہور بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران کیک پر لگی موم بتیوں کے نتیجے میں آگ لگنے سے کم سے کم 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والے تمام افراد کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔”برطانوی خبر رساں ادارے“ کے مطابق فرانس کے مغربی شہر روئین کی معروف بار میں ایک سالگرہ کی تقریب منائی جارہی تھی کہ کیک پر لگی موم بتیوں سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 13افراد ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے ،آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لئے فائر برگیڈ کی 50گاڑیوں نے حصہ لیا۔
بار میں لگنے والی آگ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں ،ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ سیلنگ میں لگی اور لوگوں کی ہلاکتیں ممکنہ طور پر چھت میں استعمال ہونے والے مادے سے نکلنی والی زہریلی گیسوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
دوسری طرف فرانسیسی وزیر اعظم مینویل ویلز نے بار میں آگ لگنے کے نتیجے میں 13افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ فرانس کے وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو کے مطابق بار میں لگنے والی آگ اور ہونے والی ہلاکتوں پر سیکیورٹی اداروں نے تحقیق کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.